
بیروت: حزب اللہ سربراہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حکومت لبنانی فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ نام نہاد فریم ورک معاہدہ اسرائیلی احکامات کا مجموعہ ہے، معاہدے کے تحت اسرائیل کو وہ سب کچھ دیا جا رہا ہے جو وہ چاہتا ہے، معاہدے میں لبنان اپنی خودمختاری سے دستبردار ہو رہا ہے۔
نعیم قاسم نے کہا کہ سات ادوار پر مشتمل مذاکرات میں لبنان کو کچھ حاصل نہیں ہوا، لبنانی حکام مذاکراتی طریقہ کار پر نظرثانی کریں، لبنانی فوج کو اسرائیلی حملوں اور دباؤ کا سامنا ہے جو قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل لبنانی فوج کی تعیناتی اور کارروائیوں کی نگرانی کے لیے تحقیقاتی کمیٹی مسلط کر رہا ہے، موجودہ طریقہ کار جاری رہا تو لبنان کی خودمختاری اور وقار مزید متاثر ہوگا۔





