
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے پنڈوریاں میں واقع دربار پیر چن شاہ پر میلے میں جھولا گرنے سے بچی سمیت 2افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تیز آندھی کے باعث پیش آیا، آندھی کے باعث جھولا گرگیا جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔