
اسلام آباد(آئی پی ایس )جنرل سیکرٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود اور تمام ایگزیکٹو ممبران سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے سی ڈی اے شعبہ انجینئرگ کے تین افسران کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
گریڈ 20 میں ترقی حاصل کرنے والوں میں سرپرست اعلی سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن ڈی جی سروسز میاں محمد ڈائریکٹر ٹریفک انجینئیر پلانگ محمد اعظم خان لودھی۔ڈائریکٹر پارلیمنٹ ہاوس منظور حسین شاہ شامل ہیں۔
سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن افسران کے ساتھ انشا اللہ تعالی ہمیشہ کی طرح ادارے کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرے گی ۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن وزیر داخلہ رانا ثنااللہ۔سیکریٹری داخلہ جوائنٹ سیکرٹری داخلہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد۔ ممبر ایڈمن عامر عباس خان۔ممبر فنانس رانا شکیل اصغرممبر انجینئرنگ سید منور شاہ ممبر اسٹیٹ نوید الہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
ترقی پانے والے افسران کو چیئرمین سی ڈی اے سمیت ادارے کے تمام افسران پھولوں کے گلدستے اور شیلڈ پیش کررہے ہیں اور مبارکباد دے رہے ہیں۔گریڈ 20 میں ڈائریکٹر جنرلز کے عہدوں پر ترقی حاصل کرنے والے شعبہ انجینئرنگ کے افسران کو چیئرمین سی ڈی اے نے خصوصی طور پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔