پاکستانسندھعلاقائی

صبح صبح بری خبر آگئی ،موٹروے پرٹریفک حادثہ ،متعدد افراد جاں بحق

 

گھوٹکی (آئی پی ایس)ٹریفک کے المناک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہو گئے ۔

موٹروے ایم فائیو پوائنٹ 89 کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

موٹر وے ایم فائیو کے پوائنٹ نمبر 89 کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے باعث 5 مسافرجاں بحق جبکہ 13مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے بیشترکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے سکھر اور گھوٹکی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

مسافر کوچ پشاور سے کراچی جا رہی تھی، زخمیوں اورجاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker