اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم اورحمزہ آج سرگودھا میں سیاسی پاور شو کرینگے

 

سرگودھا(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن آج سرگودھا میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی باغ کے فٹبال گراؤنڈ میں 40 فٹ چوڑا اور 120 فٹ لمبا اسٹیج تیار کرکے پنڈال میں 5 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز آج شام 7 بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے جبکہ جلسہ گاہ کیلئے پولیس کے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے 1 ہزار کے قریب اہلکار جلسے کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، فٹبال گراؤنڈ میں اسٹینڈ کے توڑنے جانے کے بعد ملبہ اٹھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

فٹبال اور ہاکی گرائونڈ کے درمیان میں اسٹینڈ ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی کے معاملات تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے شر سے اپنے ملک کے عوام کو بچانا میرا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے جھوٹے اور دغا باز کا نام لیتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے، اس فتنے کے شر سے اپنے ملک کے عوام کو بچانا میرا فرض ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان آج بچوں جیسے بہانے کر رہا ہے، عمران خان اب اپنی جان کو خطرہ کا جھوٹ گھڑ لایا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker