پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل ایکزیگٹیو کمیٹی کے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کے فیصلے کی روشنی میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا۔ قائدِ حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کے زیر صدارت اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے کے لئے پیر سے باقاعدہ کام کرے گی اسی سلسلے میں پیر کے روز پیپلز پارٹی کی جانب سے کمیٹی بنائی جائے گی کمیٹی پی ڈی ایم کے دیگر جماعتوں سے رابطہ اور جوڑ توڑ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے لئے نام کا فیصلہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متفقہ طور پر کرینگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں عدم اعتماد یقینی ہے پیر سے اس پر باقاعدہ کام کا آغاز کیا جائے گا۔ قائدِ حزب اختلاف نے پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کو یہ ہدایت جاری کی کہ وہ عمران خان کے جانے کی خوشی میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں افطار پارٹیوں کا انعقاد کریں اور رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں اس طرح سے خوشیاں منائیں۔ قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ دس آمر ملکر ایک عمران خان بنتا ہے لہذا آج ملکی تاریخ میں پاکستان سے ایک بڑا بوجھ ختم ہوا۔ جس طرح عمران نیازی کو پاکستانی عوام پر مسلط کیا گیا ہے اب اسکا منطقی انجام سامنے آچکا ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سنیئر نائب صدر جمیل احمد، نائب صدر بشیر احمد خان، رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا شروع دن سے واضح موقف رہا تھا کہ ایوان میں عدم اعتماد کے ذریعے نیازی کو گھر بھیج دیں گے ۔اس اجلاس میں پیپلز پارٹی ضلع گلگت کےصدر زوار فدا حسین، سنیئر رہنما ناصر میر، اقبال رسول، کلثوم مہدی، پروین جاوید، وسیم بادامی سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024
ترنول میں ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی ،مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 5نانبائی گرفتار
ہفتہ, 20 اپریل, 2024