اہم خبریںتازہ ترین

لارجر بنچ پر اعتراض ہے تو اٹھ کر چلے جاتے ہیں،چیف جسٹس کا پی پی وکیل سے مکالمہ

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے دوران پی پی کے وکیل سے کہا ہے کہ لارجر بنچ میں کسی پر عدم اعتماد ہے تو بتا دیں ہم اٹھ جاتے ہیں؟۔وکیل پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 21 مارچ کے 2022 کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں، الیکشن کیلئے تیار ہیں، سارا مسئلہ جلدی الیکشن کا تھا، صدارتی ریفرنس کو موجودہ از خود نوٹس کے ساتھ سنا جائے۔

 

 

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے سامنے سیاسی باتیں نہ کریں۔پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا کردی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ کون سے آئینی سوالات پر فل کورٹ کی ضرورت ہے، اگر آپ کو بنچ میں کسی پر اعتراض ہے تو بتا دیں ہم اٹھ جاتے ہیں؟ فل کورٹ کی وجہ سے تمام دیگر مقدمات متاثر ہوتے ہیں، گزشتہ سال بھی فل کورٹ کی وجہ سے دس ہزار مقدمات کا اضافہ ہوا، معاملہ پر آج ہی مناسب حکم جاری کرینگے، جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا اسکی آئینی حیثیت کا جائزہ لینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker