فن و فنکار

اسٹرنگز کے خاتمے کا اعلان کرکے دو دن تک روتا رہا، فیصل کپاڈیہ

اسلام آ با د (آئی پی ایس )پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار فیصل کپاڈیہ کا کہنا ہیکہ اسٹرنگز میری شناخت تھا آج بھی بینڈ کو مس کرتا ہوں۔30 سال تک اسٹرنگز کا حصہ رہنے والے گلوکار فیصل کپاڈیہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایاکہ بینڈ کے خاتمے کا اعلان کرکے دو دن تک روتارہا، زندگی کیسے شروع کروں کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا۔

انہوں نے بتایاکہ بینڈ ختم ہونے کے بعد سولو آرٹسٹ کے طور پر نہیں آنا چاہتا تھا، لیکن بینڈ چھوڑنے کے ایک سال بعد دو گانوں کے ذریعے واپسی کی، کوک اسٹوڈیو کے زلفی نے مجبور کردیا اور پھر ایک گانا ان کے ساتھ مل کر بنایا۔انہوں نے مزید کہا دوسرا گانا حدیقہ کیانی اور شہزاد رائے کے ساتھ کیا اور یہ 90 کا گینگ تھا، ایکسائٹنمنٹ تھی ،سمندر پار پاکستانیوں اور وطن کے لئے ہر قربانی دینے کیلئے تیارہوں۔

فیصل کپاڈیہ نے کہاکہ اب زندگی میں بلال نہیں تسلیم کرلیا ہے کبھی اکیلے کوئی کام کیا ہی نہیں تھا انٹرویو تک تنہا نہیں دیا،یہ زندگی کا نیا سفر ہے، مکمل نیا سفر۔انہوں نے بتایاکہ سوچا تھا ریٹائرڈ لائف بسر کروں، سفر کروں اسپین یا اٹلی کے چھوٹے سے گاں میں جاکر رہنا شروع کردوں ، یہ خواہش اب بھی ہے کروں گا یہ کبھی نہ کبھی زندگی میں،مگر اللہ کا اپنانظام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker