اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے نے شہر اقتدارکے مختلف علاقوں میں پچاس نئے پارکس تعمیر کر لئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی انتظامیہ شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ شہر کو خوبصورت بنانے میں بھی بھرپور طریقے سے سرگرم عمل ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ برس کے دوران سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں متعلقہ شعبوں کی جانب سے شہر بھر میں تقریبا پچاس نئے پارکس تعمیر کئے گئے۔کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ایسے سیکٹرز جہاں لوگ رہائش پذیر تو تھے مگر وہاں صحت مندانہ ماحول سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی کمی تھی۔ جس پر سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ایسے سیکٹرز اور علا قوں میں پارکس کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

اس ضمن میں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کارروائیوں کے دوران واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی اور ایسی جگہیں جہاں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر تھے ان جگہوں پر بھی پارک تعمیر کئے گئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران سیکٹر آئی چودہ، آئی سولہ، ڈی ٹوئیلو، آئی الیون، جی الیون، جی الیون ٹو، آئی ٹین، ایف الیون، ایف ٹین، آئی نائن، آئی ایٹ، پارک انکلیو، ڈپلومیٹک انکلیو، جی سیون، ایچ ایٹ، ایف سکس، راول ٹاون، شہزاد ٹاون، بنی گالہ، ملپور، جی چودہ، ای الیون، شکریال، شکرپڑیاں، کھنہ پل سمیت دیگر اسلام آباد کے علاقوں میں یہ پارکس تعمیر کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان علاقوں میں پچاس پارکس کی تعمیر پر 341 اعشاریہ 301ملین روپے کی لاگت آئی۔ اسی طرح شہریوں کو مزید صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر متعلقہ شعبوں نے گزشتہ برس سیونتھ ایونیو، سیکٹر ای سیون، فیصل ایونیو، زیرہ پوائنٹ، سرینہ چوک پر سائیکل ٹریکس اور جوگنگ ٹریکس بھی تعمیر کئے جبکہ ایف نائن پارک میں آرٹ گیلری کی اپ گریڈیشن، ایف نائن پارک میں سینٹر سکوائر کی اپ گریڈیشن، ایف نائن پارک میں کرکٹ گرائونڈ کی اپ گریڈیشن، ایمفٹی تھیٹر کی بحالی، ایف نائن پارک میں ہی سیکٹر ای نائن سے منسلک گرین بیلٹ پر جوگنگ ٹریک، ایف نائن پارک میں لکڑی سے بنے نمونے اور خطاطی، ایف نائن پارک میں ہی سٹ آئوٹ ایریا کی تعمیر، ایف نائن پارک میں ہی ایف ٹین اور ای نائن بانڈری والز کی بحالی، پارک میں ہی مسجد کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کام بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صحت مندانہ ماحول اور انکے لئے تفریحی سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker