وہاڑی(آئی پی ایس)بورے والا میں پاکستان مسلم لیگ کے ایم پی اے پی پی 231 میاں عرفان دولتانہ کے آفس پبلک سیکرٹیریٹ کا افتتاح سابق وفاقی وزیر محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کیا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این ایز، ایم پی ایز، پارٹی عہدیداروں، پی پی صدور ،جنرل سیکریٹریز، سابقہ چئیرمینز، کونسلرز، کارکنان، علما کرام، بار عہدیداران، تاجروں، ووٹرز، سپورٹرز، کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل یقین کا اظہار کیا۔
ایم پی میاں عرفان دولتانہ نے کارکنان کیلئے پبلک سیکریٹیریٹ کے دروازے ہر کسی کیلئے ہر وقت کھلے رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی درازی عمر اور صحت کے لئے دعا کی گئی۔