ٹیکنالوجی

ایپل کی 2022 کے لیے بہترین اور نئی مصنوعات پیش

واشنگٹن(آئی پی ایس)ایک روز قبل ایپل کے سی ای او نے سال 2022 کے لیے بہترین اور نئی مصنوعات پیش کی ہیں۔ اس تقریب کو پیک پرفارمنس کا نام دیا گیا تھا۔ لیکن ایپل میک، آئی فون اور آئی پیڈ کے علاوہ سب سے بنیادی شے وہ پروسیسر ہے جسے ایم ون کا نام دیا گیا ہے۔ایم ون میک پروسیسر کو دو ایم ون میکس چپس کو باہم ملاکر بنایا گیا ہے۔ اس طرح ایک سنگل پیکج میں 20 پروسیسنگ کور شامل ہیں۔ گرافک کور کی تعداد 64 ہے اور 128 گیگا بائٹس کی میموری کو سپورٹ کرسکتی ہے۔ اس لحاظ سییہ نہ صرف ایپل کا قوی ترین پروسیسر ہے بلکہ شاید اسی طرح کی کسی کمپنی کا تیارکردہ جدید ترین پروسیسر بھی ہے اور طاقتور ترین بھی ہے۔

اندازہ لگائیے کہ اس میں ٹرانسسٹرز کی تعداد کسی بھی طرح 114 ارب سے کم نہیں۔ایپل نے اس کا سرکٹ نئے سرے سے بنایا ہے اور دو چپ کے لیے تیزرفتار سیلیکون لنک بنایا گیا ہے۔ اس لنک کو الٹرافیوژن کا نام دیا گیا ہے۔ ایپل نے اس ٹیکنالوجی کو خود انقلابی قرار دیا ہے۔ اسے ایپل کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں لگایا گیا ہے۔ جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا دو چپ کو باہم جوڑنے کے لیے 10 ہزار لنک یا روابط بنائے گئے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ایپل نے اس بار انٹیل کے پروسیسر کو مکمل طور پر ترک کردیا ہے اور اپنی ٹیکنالوجی کے تحت ایم ون سیریز کے تیزرفتار پروسییسر تیار کئے ہیں۔

تجزیہ کاروں نے بھی اسے ایپل کی شاندار کامیابی قرار دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بلند ترین ریزولوشن کی ویڈیو ایڈینٹنگ اور پروسیسنگ میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker