بین الاقوامیٹیکنالوجی

انسٹاگرام کا اے آئی سے بنے پروفائلز کے خلاف کارروائی سخت کرنے کا اعلان

انسٹاگرام نے ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی سخت کرنے کا اعلان کیا ہے جو بظاہر حقیقی افراد کے پروفائلز دکھائی دیتے ہیں، تاہم دراصل مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تخلیق کیے گئے فرضی کرداروں پر مبنی ہوتے ہیں۔
صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام نے اے آئی سے تیار کردہ فرضی شخصیات کے اکاؤنٹس کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، ایسے اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جائے گا، تاہم ان کی شناخت واضح کرنے کے لیے لیبل تبدیل کیا جائے گا۔

انسٹاگرام کے مطابق موجودہ ’اے آئی کریئٹر‘ لیبل کو تبدیل کرکے ’اے آئی جنریٹڈ پروفائل‘ کردیا جائے گا، تاکہ صارفین کو واضح طور پر معلوم ہوسکے کہ متعلقہ پروفائل کسی حقیقی شخص کے بجائے مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ کردار پر مبنی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے فرضی اے آئی پروفائلز جن پر مناسب لیبل موجود نہیں ہوگا، ان کی رسائی بھی محدود کی جائے گی، اس اقدام کے نتیجے میں ایسے اکاؤنٹس کی پوسٹس کم صارفین تک پہنچ سکیں گی۔

انسٹاگرام کے مطابق یہ تبدیلی صارفین کی جانب سے موصول ہونے والے فیڈ بیک کے بعد کی گئی ہے، پلیٹ فارم نے رواں سال کے آغاز میں ’اے آئی کریئٹر‘ لیبل کی آزمائش شروع کی تھی، جس کا مقصد اے آئی سے تیار کردہ فرضی کرداروں اور پروفائلز کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نمٹنا تھا۔

نئی پالیسی کے ذریعے انسٹاگرام صارفین کو یہ سمجھنے میں مدد دینا چاہتا ہے کہ ان کے سامنے موجود پروفائل کسی حقیقی فرد کا ہے یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک فرضی شناخت۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker