
بیجنگ:چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کا کہنا ہے کہ، 30 اپریل 2025 بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق دن کے 2 بجکر 2 منٹ پر شینزو-19 کے تینوں خلابازوں نے کامیابی اور صحت مند حالت میں آؤٹ آف کیبن مہم کی کامیاب تکمیل کی۔ اس کے ساتھ ہی، شینزو-19 خلاباز ٹیم کا خلائی سفر کامیابی سے مکمل ہوا۔ خلاباز چائی شو زے اس وقت سب سے زیادہ بار آؤٹ آف کیبن خلائی مہمات انجام دینے والے چینی خلاباز بن گئے ہیں۔ جبکہ دو نسل کے خلاباز سونگ لنگ ڈونگ اور وانگ ہاؤ زے نے اپنی پہلی خلائی مہم کامیابی سے مکمل کی ہے۔