
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بہترین کارگردگی کی وجہ سے ہم عوام کو پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے میں کامیاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایف بی آر نے ماہِ فروری کا طے شدہ441ارب روپے کا ہدف عبورکرتے ہوئے ٹیکس وصولیوں میں 28.5 فیصد کا ٹھوس اضافہ کیاہے ۔جو ماہانہ نموکے اعتبار سے30 فیصد سے بھی زائدہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی اسی کارکردگی کی بدولت ہم اب اپنے عوام کیلئے سہولیات فراہم کرنے اور پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں رعایت دینے کے قابل ہوئے ہیں۔
ایف بی آر نے ماہِ فروری کا طےشدہ441ارب روپےکا ہدف عبورکرتےہوئےٹیکس وصولیوں میں 28.5% کا ٹھوس اضافہ کیاہےجو ماہانہ نموکےاعتبار سے30% سے بھی زائدہے۔ایف بی آر کی اسی کارکردگی کی بدولت ہم اب اپنےعوام کیلئےسہولیات کےاہتمام اور پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں رعایت دینےکےقابل ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2022