
وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم عمران خان روس یوکرین تنازع کے پیشِ نظر آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آج شام وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے۔فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان روس اور یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم روس اور یوکرائین تنازعے کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 28, 2022