اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

ڈیڑہ اسماعیل خان (آئی پی ایس) ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین کامیاب ہو گئے۔ جے یو آئی کا دوسرا نمبر ہے۔غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عمر امین گنڈا پور کو 63 ہزار 753 ووٹ ملے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے کفیل نظامی 38 ہزار 8 سو 91 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی 32 ہزار 7 سو 38 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ کرک کی ایک سیٹ پی ٹی آئی، دوسری آزاد امیدوار کے نام رہی۔ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں جے یو آئی، نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ اور بنوں کی تحصیل ڈومیل میں بھی پی ٹی آئی کامیاب رہی جبکہ بکا خیل کی نشست جے یو آئی نے جیت لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker