تجارتعلاقائیگلگت بلتستان

غیرملکی سرمایہ کاروں راغب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراطلاعات گلگت بلتستان

گلگت (آئی پی ایس) صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی فتح الله خان کی زیر صدارت دبئی ایکسپو 2020ء کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں محکمہ زراعت،محکمہ ماہی پروری،محکمہ جنگلات،محکمہ سیاحت و ثقافت اور دیگر متعلقہ محکمہ جات نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلموں کو دکھایا گیا جس کا مقصد زراعت، ٹراؤٹ مچھلی،سیاحت،ماہی پروری،جڑی بوٹیاں،ڈرائی فروٹس،چیریز،اور دیگر اشیاء کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنانے اور ان شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنا تھا۔اجلاس میں صوبائی وزیر فتح اللہ خان  دستاویزی فلموں کا بغور جائزہ لیا اور اس اہم عالمی ایونٹ میں گلگت بلتستان کا بہتر تشخص اور یہاں کی سیاحت و ثقافت سمیت دیگر شعبوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو بہترین انداز میں پیش کرنے کی سعی اور خطے کی حقیقی تشخص اجاگر کرنے کی عکاسی کو سراہا۔ صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی فتح الله خان نے اس موقع پر کہا کہ دبئی ایکسپو 2020 میں گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کی جانب سے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور مقامی اشیاء کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی ایکسپو2020ء گلگت  بلتستان میں سرکایہ کاروں کی توجہ مبذول کرانے کیلئے بین الاقوامی سطح کا ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس پلیٹ فارم سے بھرپور مستفید ہونے کیلئے متعلقہ محکمے مکمل تیاری کے ساتھ شرکت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خواہش اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ویژن کے مطابق ہمارا خوبصورت خطہ سیاحت کا حب بنے گا اور دنیا سرمایہ کاری کیلئے ان علاقوں کا رخ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker