اہم خبریںفن و فنکار

خوشبووں کی شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 27برس بیت گئے

کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی
اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی

اسلام آباد ،خوشبووں کی شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 27برس بیت گئے، مگر ان کی شاعری آج بھی خوشبو کی طرح کو بہ کو پھیلتی محسوس ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محبتوں اور خوشبوں کی شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 27 سال بیت گئے ہیں لیکن اردو زبان و ادب سے محبت کرنے والے آج بھی انہیں نہیں بھولے۔انکی شاعری کی خوشبو نے کئی عشروں بعد بھی گلشن ادب کو مہکا رکھا ہے۔ اردو ادب کے منفرد لہجے کی حامل پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری لینے کے بعد انہوں نے سی سی ایس کیا اور اعلی عہدے پر فائز رہیں، انہوں نے کچھ عرصہ جامعہ کراچی میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دئیے۔پروین شاکر کی شاعری اردو ادب میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا تھا ان کی منفرد شاعری کا موضوع عورت اور محبت رہا، ان کے مجموعہ کلام میں خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور ماہ تمام قابل ذکر ہیں۔منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی بنیاد پر بہت کم عرصے میں انہوں نے اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل کرلی تھی، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔اردوادب کومہکانے اور ادبی محفلوں میں اشعار کی خوشبو بکھیرنے والی پروین شاکر 26 دسمبر 1994 کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ اسلام آباد کے سکیٹر ایچ ایٹ میں پروین شاکرکی آخری آ رامگاہ پہ شائقین ادب بڑی تعداد میں آکر انہیں سلامی پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker