فن و فنکار

آمدن سے زائد اثاثے، بھارتی ایجنسی نے ایشوریا رائے کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پاناما پیپرز کے سلسلے میں طلب کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی ایشوریا رائے سے بیرون ملک دولت جمع کرنے کے الزام میں پوچھ گچھ کرے گی ۔ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ رائے کو اس سے قبل دو بار پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جا چکا ہے، جس میں انہوں نے نئی تاریخ کا مطالبہ کیا اور پیش نہ ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی ممبئی کی رہائش گاہ پر سمن بھجوایا دیا گیالیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر اداکارہ اس بار بھی پیش نہیں ہوتی ہیں تو ای ڈی مزید قانونی کارروائی کے بارے میں سوچے گا۔ اس کے بعد وہ مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے کے لیے ماہرین سے قانونی رائے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔2016 میں پاناما پیپرز میں دنیا بھر کے امیر و طاقتور افراد کی جانب سے اپنے اثاثہ جات آف شور کمپنیوں کے ذریعے چھپائے جانے کا انکشاف ہوا تھا جس کے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں تہلکہ مچا ہوا تھا۔ ان لیک پیپرز میں 300 بھارتیوں کے نام بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker