اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کی شہریوں سے پانی کے استعمال میں احتیاط کرنے کی اپیل

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے شہریوں سے پانی کے استعمال میں احتیاط کی اپیل کر دی۔

منگل کو سی ڈی اے واٹر مینجمنٹ ونگ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں سال معمول سے کم بارشیں ہونے کی وجہ سے سملی ڈیم اور خان پور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ کم ہے ، لہذا پانی کے استعمال کا عرصہ بڑھانے کیلئے فی الحال ڈیم سے 50فیصد کم پانی لیا جا رہا ہے ، عوام سے گزارش ہے کہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں خصوصی طور پر گاڑیوں اور فرش کی دھلائی اور باغبانی میں وغیرہ میں احتیاط برتیں اور پانی کا ضیاع روکنے کیلئے سی ڈی اے سے تعاون کریں ، اگر کوئی بھی فرد پانی ضائع کرتا ہے تو اس صورت میں واٹر مینجمنٹ ونگ کی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں ، سی ڈی اے کا عملہ فوری ایکشن لے گا اورخلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق بھاری جرمانہ اور چالان بھی کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker