اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شاہرائوں کی کارپٹنگ ، بحالی کا کام جاری

اسلام آباد ، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر مختلف شاہرائوں کی کارپٹنگ اور بحالی کا کام جاری ،شعبہ روڈو مارکیٹنگ کی طرف سے اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر لین مارکنگ، کرب سٹونزپینٹنگ ، فکسنگ ، روڈز پینٹنگ اور دیگر تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہیں ، آئندہ 10سے 15دن تک اسی رفتار سے کام جاری رکھتے ہوئے شہر بھر میں لین مارکنگ، کرب سٹونزپینٹنگ ، فکسنگ ، روڈز پینٹنگ کی جائے گی ۔

اس حوالے سے پیر کو آئی ایٹ سروس روڈ ایسٹ ، ایوب چوک ، راوی روڈ جی ایٹ ، خیابان سہروردی جی سیون ، اتاترک ایونیو ایف سکس، سکول روڈ ایف سکس، ایف سیون میں ماروی روڈ اور بھٹی روڈاور آغا خان روڈ پر لینگ مارکنگ کی گئی ۔ علاوہ ازیں ٹیپو سلطان روڈ آئی ایٹ ، نائنتھ ایونیو ایچ ایٹ ،نصرت فتح علی خان روڈ آئی ایٹ ، ایچ ایٹ چوک ، سرینا چوک اور آغا خان روڈ پر کرب سٹونز پر پینٹنگ کی گئی ۔ امریکن ایمبیسی روڈ ، پطرس بخاری روڈ اور خدادداد مارکیٹ جی سیون میں فٹ پاتھس کی مرمت کاکام بھی مکمل کر لیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker