فن و فنکار

بس کر دیں اور اس قوم پر رحم کھائیں کیونکہ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں

معروف پاکستانی ادارہ مشی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے کراچی کے شاپنگ مال میں خودکشی کرنے والے شخص کی ویڈیو دیکھی اور جس کے بعد سے میں صدمے کی کیفیت سے دوچار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری طبیعت یہ واقعات دیکھ کر عجیب ہو رہی ہے کہ واقعی یہ سب ہو رہا ہے۔مشی خان نے کہا کہ ابھی کچھ روز قبل کراچی کے ایک صحافی نے نوکری سے نکالے جانے کے بعد مہنگائی سے تنگ آکر اپنی جان دے دی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی حکومت سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کو سستا کریں۔ یہاں لوگ مہنگائی کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں اور آپ لوگ گزشتہ حکومتوں کا رونا رو رہے ہیں۔اداکارہ مشی خان نے کہا کہ بس کر دیں اور اس قوم پر رحم کھائیں کیونکہ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ قوم کا دل رکھیں جو اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بے روزگاری سے تنگ آکر کراچی کے 29 سالہ ذوہیر نے معروف شاپنگ مال میں تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker