
اسلام آباد(آئی پی ایس)90روزمیں قانونی شکل نہیں دی گئی تودھرنا دیں گے،معاون خصوصی شہبازگل نے الیکشن کمیشن کے سامنے اوورسیزپاکستانیوں کے احتجاج میں شرکت کرکے خبردارکردیا ،پاکستان اوورسیزفورم الیکشن کمیشن نے قانون پرعملدرآمد کے حوالہ سے یادداشت جمع کروائی ،قانون سازی ہوچکی اب ووٹ کا حق دیا جائے،اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن کے باہر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اوورسیزفورم کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرہ کے شرکا کا کہنا تھا کہ قانون سازی ہوچکی،انٹرنیٹ ووٹنگ پرعملدرآمد کویقینی بنایا جائے،عہدیداران نے قانون پرعملدرآمد کے حوالہ سے یاد داشت الیکشن کمیشن میں جمع کروائی، شاہد رضا رانجھا نے الزام عائد کیا کہ کچھ لوگ اوورسیز پاکستانیوں کے حق پر سیاست کر رہے ہیں۔معاون خصوصی شہبازگل بھی اظہاریکجہتی کیلئے پہنچے خطاب میں خبردار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ، نوے روزمیں قانونی شکل نہ دی گئی تو دھرنا دینگے۔الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد اوورسیز پاکستانی پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔