اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے انتظامیہ نے تجاوزات کی روک تھام کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) اوراسلام آباد انتظامیہ نے تجاوزات کی روک تھام کے لیے تین رکنی کمیٹی کو نامزد کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)اور ڈائریکٹر لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن سی ڈی ای کو گورنمنٹ پراپرٹی(انسداد تجا وزات)آرڈیننس کے مجاز آفیسر نا مزد کیا ہے۔ نئے قانون کے تحت مجاز افسران کی تقرری کی ضروری تھا ، نتیجتا دیہی علاقوں کے لیے اے ڈی سی آر اور شہری کے لیے اے ڈی سی جی جبکہ سی ڈی اے کی زمینوں کے لیے ڈائریکٹر لینڈ کو بطور مجاز افسر نا مزد کیا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت تجا وزات کنندگان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور لینڈ ریونیو کے بقایا جات کے طور پر وصول کی جائیں گی۔ مجاز افسران سرکاری املاک پر ناجائز قبضوں اور تجاوزات کی رپورٹ کے ذمہ دار ہوں گے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کریں گے۔تجاوزات کے خلاف بلا تفریق قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ مجاز افسران کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی ڈی اے نے آئی سی ٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کر گزشتہ چند ماہ سے تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور اب تک اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے اور تجاوزات کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker