
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کے زیر اہتمام "خود اصلاحی کی طاقت:چین میں سی پی سی میں سخت نظم و ضبط اور دنیا کے لئے اشارہ” نامی عالمی مکالمے کا انعقاد حال ہی میں گلوبل ساؤتھ کے متعدد ممالک میں ہوا، جن میں برازیل، تھائی لینڈ، میکسیکو، کینیا اورمیانمارشامل ہیں۔ مختلف ممالک کی سیاسی، علمی اور میڈیا کی شخصیات نے مکالمے میں شرکت کی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے طرز حکمرانی کے تجربے اور چین کی حکمرانی سے سیکھے گئے اہم اسباق جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میانمار کے نیشنل براڈکاسٹنگ ٹیلی ویژن، برازیل کے 247 نیوز نیٹ ورک اور ڈیلی پرنمبوکو، کینیا کے کے بی ایس ٹی وی، اور 47 ٹی وی ،مائیشا ٹی وی ، ٹوکو نیوز نیٹ ورک، تنزانیہ کے چینل 10، تھائی لینڈ کے اخبار ڈیلی نیوز اور نیو نا سمیت گلوبل ساؤتھ ممالک کے ذرائع ابلاغ نے ان تقریبات کی کوریج کی۔





