اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے ، وفاقی دارالحکومت سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

اسلام آباد,وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے وفاقی دارالحکومت سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کے روز سیکٹر G-10، I-10 اور F-8 میں 140 گھروں کے سامنے سے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی۔ابتدائی طور اس مہم کا آغاز سیکٹر G-10، سیکٹر F-8/1 اور F-10/2 اور چنبیلی روڈ اور سروس روڈ نارتھ سیکٹر I-10/2 پر 140 گھروں کے سامنے فینسز، شیڈز، دروازے، آہنی بیرئیرز، پلرز، سیکیورٹی گارڈز پوسٹس، گیراج اور چین فینسز بھاری مشینری کی مدد سے توڑ دئیے گئے جبکہ متعدد رہائشیوں کو ازخود تجاوزات ہٹانے کے لئے نوٹسز بھی دئیے گئے اور عدم تعمیل کی صورت میں سی ڈی اے ان تجاوزات کو ہٹائے گی۔

یاد رہے کہ انسداد تجاوزات مہم کے آغاز سے قبل سی ڈی اے انتظامیہ نے گزشتہ دنوں ایک اخبار اشتہار میں دئیے گئے آخری نوٹس کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کے تمام شہریوں کو سی ڈی اے کی زمین سے از خود تجاوزات ہٹانے کی تاکید کی تھی۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، انوائرنمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پر مشتمل افسران اور اہلکاروں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گی تاکہ تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس حوالے سے سی ڈی اے انتظامیہ نے تمام شہریوں کو تاکید کی ہے کہ اپنے گھروں کے باہر سے تمام تجاوزات از خود ہٹا دے تاکہ دوران آپریشن کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔ سی ڈی اے انسداد تجاوزات مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بلا امتیاز و تفریق کارروائیاں عمل میں لائے گی تاکہ سی ڈی اے کی زمین سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا خاتمے سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker