
اسلام آباد، وفاقی پولیس میں اعلیٰ سطح پر افسران کے تقرر تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 9ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی رخسار مہدی کو ایس ڈی پی او سہالہ سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے ، حاکم خان کو ڈی ایس پی سی آئی اے کے عہدے سے ہٹا کر ایس ڈی پی او رمنا تعینات کر دیا گیا ہے ، خالد میمن اعوان کو ایس ڈی پی او ررمنا کے عہدے سے ہٹا کر ڈی ایس پی انویسٹی گیشن رورل تعینات کر دیا گیا ہے ، وہ اس کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی آپریشنز کے پی ایس او کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں گے ، سید سجاد حیدر بخاری کا ایس ڈی پی او صدر سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے ،منور علی کا ڈی ایس پی ٹریفک سے تبادلہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں اقبال حسین کا ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سے تبادلہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا ہے ، الطاف عارف کو لاجسٹکس ڈویژن سے ہٹا کر ایس ڈی پی او سبزی منڈی تعینات کر دیا گیا ہے ، اسرار احمد آرائیں کا ڈی ایس پی ایس ایس جی سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک تعینات کر دیا گیا ہے ، محمد نواز کو ایس ڈی پی او سبزی منڈی سے ہٹا کر ڈی ایس پی ایس ایس جی تعینات کر دیا گیا ہے ، علاوہ ازیں انہیں ڈی ایس پی سپیشل برانچ کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں ۔