اہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، دودھ فروش جاں بحق

اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت میں ایک اور شخص مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
اہل خانہ نے پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت پر تحریری درخواست جمع کرادی، جو مقتول کے سالے کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار نے بتایا کہ بہنوئی ڈیری فارم سے وابستہ تھا اور دودھ فروش تھا، وہ گزشتہ رات ملازم کے ساتھ سری نگر ہائی وے گیا، جہاں پولیس اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کردی۔درخواست گزار کے مطابق پولیس کی جانب سے کیا گیا پہلا فائر مقتول نبیل کے کپڑوں پر لگا، جس پر اس نے اہلکاروں کو چیخ کر بتایا کہ ہم ڈاکو نہیں ہیں مگر اہلکاروں نے ایک نہ سنی اور فائرنگ جاری رکھی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق نبیل کے پیٹ میں گولیاں لگیں، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔اہل خانہ نے نبیل کی لاش کے ہمراہ سری نگر ہائی وے پر احتجاج کیا اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ لواحقین نے اعلان کیا ہے کہ وہ کارروائی کا آغاز ہونے تک مقتول کی تدفین نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker