
بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرن ویارکول کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی چھیانگ 13 سے 15 نومبر تک تھائی لینڈ کا سرکاری دورہ کریں گے۔آسیان کے موجودہ چیئرمین اور فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس کی دعوت پر وزیراعظم لی چھیانگ 15 سے 16 نومبر تک فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہونے والے 29ویں چین۔آسیان سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔





