بین الاقوامی

چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور مشاورت کو کامیاب قرار دے دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ چین میں شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کامیاب رہی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران چین کے ساتھ قائم اسٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آج کے فیصلے خطے میں مستقبل کے اسٹریٹجک توازن کا تعین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ فیصلوں کے خطے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے امن کے لیے پیش کیے گئے چار اصول اہم ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker