
امریکی فیڈرل ریزرو نے وفاقی فنڈز کی شرح ہدف کی حد میں 25 بیسس پوائنٹس کے اضافہ کا اعلان کیا، جس سے بنیادی فنڈز کی شرح ہدف کی حد بڑھ کر 3.75 فیصد سے 4 فیصد تک پہنچ گئی۔ یہ جولائی 2023 کے بعد سے تین سال سے زائد عرصے کے دوران فیڈرل ریزرو کی جانب سےشرح سود میں پہلا اضافہ ہے۔
فیڈرل ریزرو نے پالیسی بیان میں بتایا کہ مہنگائی کے دباؤ اور جغرافیائی سیاسی تنازعات کے باعث عالمی توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اس لئے موجودہ مالیاتی پالیسی اب بھی مہنگائی کو اس کے 2فیصد کے ہدف تک واپس لانے کے لیے ناکافی ہے۔امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیوِن وارش نے 16 تاریخ کو کہا کہ امریکا میں مہنگائی کی شرح اب بھی بلند ہے اور کچھ عرصے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل ریزرو تیل اور خوراک کی قیمتوں پر اثرانداز نہیں ہو سکتا، تاہم وہ قیمتوں کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، فیڈرل ریزرو کے 18 افسران میں سے 12 نے رواں سال کے دوران مزید 25 بیسس پوائنٹس اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔





