تجارت

بزنس کمیونٹی کا صدر ایف پی سی سی آئی مدتِ ملازمت میں مزید توسیع کا مطالبہ

اسلام آباد (آئی پی ایس ) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدور اور ممتاز کاروباری شخصیات کے ایک اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال، تاجر برادری کو درپیش چیلنجز اور بالخصوص چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں (SMEs) کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدور سجاد سرور، قربان علی اور صدر گلگت سمال چیمبر ارمان شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور طارق خان جدون، محمد رازق، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزی ملک بھی موجود تھے ۔ وفد کے ارکان نے عاطف اکرام شیخ کو بزنس کمیونٹی کے حقوق کے لیے ان کی جرات مندانہ آواز اٹھانے اور بہترین خدمات پیش کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ نے مشکل ترین معاشی حالات میں بھی صنعت کاروں اور تاجروں کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے۔بزنس کمیونٹی کے وسیع تر مفاد اور ایف پی سی سی آئی میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے وفد نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عاطف اکرام شیخ کی غیر معمولی کارکردگی اور تاجروں کے مابین ان کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ان کی بطور صدر ایف پی سی سی آئی مدتِ ملازمت میں مزید 2 سال کی توسیع کی جائے۔ملاقات کے دوران سجاد سرور، قربان علی اور ارمان شاہ نے صدر ایف پی سی سی آئی کو ملک بھر میں ایس ایم ایز (SMEs) کو درپیش سنگین مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے بجلی، گیس کی قیمتوں اور ٹیکسوں کے بوجھ سے چھوٹے کاروباروں پر پڑنے والے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔قربان علی اور ارمان شاہ نے گلگت سمال چیمبر کی نمائندگی کرتے ہوئے دور افتادہ علاقوں کے تاجروں کو درپیش لاجسٹک اور انتظامی رکاوٹوں کا ذکر کیا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ SMEs کے مسائل کو اعلی حکومتی ایوانوں تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک چھوٹے درجے کے تاجروں کو ریلیف نہیں دیا جاتا، ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن تمام چیمبرز کے ساتھ مل کر ایک جامع معاشی پلان پر کام کر رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker