
اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا ایچ 13سیکٹر اسلام آباد کا دورہ ،زیر تعمیر زیر زمین ڈرینیج سسٹم کا جائزہ لیا۔
گزشتہ بارشوں کی وجہ سے ایچ تیرہ میں ڈرینیج سسٹم زیر تعمیر ہونے سے پانی کچھ گھروں میں چلا گیا تک تھا ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید نقصان سے بچنے کے لئےسیوریج اور ڈرینیج سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات تیز کر نے کی ہدایت کی اور کہا کہ اربن فلڈنگ کے لئے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہی ہیں ۔