پاکستانٹاپ سٹوری

سیاسی و عسکری قیادت کا مزید جارحیت پر بھارتی ہائی ٹارگٹ ویلیو کو نشانہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی اور دشمن کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کی متعدد ایئر بیسز کو تباہ کر دیا، ساتھ ہی عسکری قیادت میں فیصلہ ہوا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker