بین الاقوامی

چینی صدردورہ روس کی تکمیل کے بعد وطن واپس روانہ

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ روس کے سرکاری دورے کی تکمیل اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد بیجنگ کے لئے واپس روانہ ہو گئے۔چینی صدر کے خصوصی طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد، روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے انہیں حفاظتی ایسکارٹ کیا۔

ماسکو سے روانگی کے وقت، روس کے نائب وزیر اعظم دمتری چیرنی شینکو اور دیگر اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ کے لیےالوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ ہوائی اڈےکی جانب جانے کے راستے پر مقامی لوگوں اور چینی صنعتی اداروں اور طالب علموں کے نمائندوں نے سڑک کےدونوں کناروں پر چین اور روس کے قومی پرچم لہرائے، اور صدر شی جن پھنگ کے دورہ روس کی کامیابی پر خوشی منائی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker