فن و فنکار

خلیل الرحمان قمر کا اغوا، ڈراما بنانے گئے تھے اور فلم بن گئی

لاہور(آئی پی ایس)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لاہور سندر تھانہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ خلیل الرحمان قمر کے بیان پر درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے بیان دیا کہ رات 12 بجے کے قریب نامعلوم نمبر سے آمنہ نامی خاتون نے فون کرکے اپنے گھر بلایا کہ وہ میرے ساتھ مل کر ڈراما بنانا چاہتی ہے۔ تاہم گھر پہنچنے کے کچھ دیر بعد مسلح افراد نے واردات کی اور اغوا کرلیا۔
خلیل الرحمان قمر کے مطابق ملزمان ان پر تشدد کرتے رہے اور گاڑی میں مختلف جگہوں پر گھماتے رہے۔ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا بھی کہا۔ ملزمان نے موبائل، گھڑی اور نقدی چھین لی، اے ٹی کارڈ سے 2 لاکھ 67 ہزار روپے نقدی ٹرانسفر بھی کی۔
بعد ازاں ملزمان مجھے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انہیں سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں۔ میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے میرے سامان واپس دلوایا جائے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
یاد رہے کہ ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ واقعہ 15 جولائی 2024 کی رات کا ہے جبکہ خلیل الرحمان قمر نے ڈکیتی اور اغوا کی ایف آئی آر 21 جولائی 2024 کو درج کروائی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker