پاکستانتازہ ترین

سفارتی محاذ پر پاکستان سرخرو ہوا، جلد فلسطین کا مسئلہ بھی حل ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کام کیا، سفارتی محاذ پر پاکستان سرخرو ہوا ہے، جلد فلسطین کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ امریکا، ایران معاہدے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، امن معاہدے میں پاکستان کے کردار پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نوبل پرائز کی حق دار پاکستان کی قیادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لائیں، امن عمل میں کوشش کرنے والے تمام رہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک محنت کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہوں۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم تاریخ ساز لمحات میں سے گزر رہے ہیں، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے امن عمل کو کامیاب بنانے میں دن رات کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعاون نے ایک مشکل مرحلہ پایا تکمیل تک پہنچایا، 78 سالہ تاریخ میں آج پاکستان کو ایک منفرد مقام حاصل ہوا، سفارتی محاذ پر یہ جنگ امن کیلئے تھی جس میں پاکستان سرخروہوا، معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح یاب کیا، امریکی لیڈرشپ کا بھی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دو نہیں فلسطین کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، غزہ کے عوام کو بھی حق ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم معاشی محاذ پر بھی ایک جنگ لڑ رہے ہیں، اس میں کامیاب بھی ہوں گے، پوری قوم کو متحد ہو کر دہشتگردی کیخلاف جنگ کو بھی کامیاب بنانا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker