کراچی(آئی پی ایس)ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کی ابتدا میں ایک روپے 38 پیسے سستا ہو کر انٹر بینک میں ڈالر کی خرید و فروخت 298 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ایک روپے 27 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 299 روپے 89 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 142 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 651 پر آگیا ہے جو گزشتہ روز 45 ہزار 508 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔