کھیل

بابر اعظم شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے سے لا علم

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے نائب کپتان بنانے کے معاملے پر نئی کہانی سامنے آگئی۔کپتان بابر اعظم شاداب خان کی انجری کے بعد شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے سے لا علم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز آئدہ ہفتے کراچی میں کھیلی جائے گی۔شاداب خان بگ بیش لیگ (BBL) کے جاری سیزن 12 میں ہوبارٹ ہریکینز کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسٹار آل راؤنڈر کے ان فٹ ہونے کے بعد گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کیا تھا۔ون ڈے سیریز کے لئے نائب کپتان بنانے کے معاملے پر کپتان بابر اعظم ہی شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے سے لا علم نکلے۔نائب کپتان بنانے کے معاملے پر بابر اعظم نے عبوری سلیکشن کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شان مسعود کو ون ڈے کی پلئینگ الیون میں شامل کرنے سے متعلق ابھی سوچا نہیں انکو نائب کپتان کیسے مقرر کردیا گیا،مجھے کسی نے پوچھنا یا بتانا مناسب نہیں سمجھا۔عبوری سلیکشن کمیٹی کے رکن نے بابر اعظم کو جواب دیا کہ ہمیں شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کرنے کے فیصلے سے متعلق کچھ علم نہیں، شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ اوپر سے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی نے کیا، اس حوالے سے اعلان پر میڈیا منیجر قومی ٹیم بھی شش و پنج میں مبتلا رہے۔دباؤ بڑھنے پر میڈیا منیجر قومی ٹیم نے شان مسعود کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں نائب کپتان مقرر کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker