کھیل

پہلوان محمد انعام بٹ کو بڑا ریلیف، ایشین گیمز میں شرکت کی اجازت مل گئی

پاکستانی پہلوان محمد انعام بٹ کو بڑا ریلیف مل گیا،انعام بٹ پر عائد دو ماہ کی پابندی کی مدت مکمل ہوگئی۔

ذرائع کےمطابق انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے انعام بٹ کی ایشین گیمزمیں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ انعام بٹ پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ ان کے نمونے میں پائی جانے والی دوا علاج کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق ہوگئی،جبکہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے طبی دستاویزات کو بھی تسلیم کرلیا۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ کو مطلوبہ دوا مزید ایک سال استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے،انعام بٹ ایشین گیمز میں بطور کوچ شرکت کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker