پاکستان

ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،براتیوں کی گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے ،متعدد افراد جاں بحق

فیصل آباد(آئی پی ایس)باراتیوں کی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 5 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

اطلاعات کے مطابق فیصل آبادمیں گوجرہ روڈ پر باراتیوں کی 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے۔حادثے کے مقام پر اردگرد کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور ریسکیو حکام کیساتھ ملکر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھاکہ گاڑیوں کے پرچچے اڑ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker