پاکستان

دفاتر میں بیٹھ کر کونسی سے کارکردگی دکھا رہے ہیں ؟وزیراعلیٰ افسران پربرس پڑے

لاہور(آئی پی ایس)وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار ناراضی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آٹےکی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سیکریٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کی سرزنش کی ہے۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے افسران سے اظہار برہمی کرتے ہوئے سوال کیا کہ عوام آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں، آپ دفتروں میں بیٹھے کیا کارکردگی دکھارہےہیں؟انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں سے گڈگورننس کاوعدہ کر رکھا ہے، گندم کوٹہ اور امدادی قیمت بھی بڑھائی پھر بھی یہ حال کیوں؟وزیراعلیٰ پنجاب نے افسران کو آٹے کی فراہمی کو فوری معمول پرلانے کی ہدایت کردی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker