پاکستان

پیپلزپارٹی پنجاب نے اچانک توپوں کا رُخ ن لیگ کی طرف کر دیا

لاہور(آئی پی ایس)پیپلز پارٹی پنجاب نے اپنی توپوں کا رُخ اچانک اپنی حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کی طرف کردیا۔

پی پی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے مسلم لیگ ن کو گھر کی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو نہ وزیراعلیٰ اور نہ ہی وزیراعظم کے لیے شریفوں کے علاوہ کوئی امیدوار ملتا ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شریف اقتدار سے اتریں تو ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، عمران خان ہوں یا شریف برادران دونوں کی اولادیں ملک سے باہر بستی ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کی وجہ سے لاہور میں ن لیگ کی مقبولیت کم ہوئی، حمزہ کے جانے پر کسی نے احتجاج تک نہیں کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker