
اسلام آباد(آئی پی ایس)موٹروے پولیس نے تین لاکھ مالیت کا بیش قیمت گمشدہ موبائل فون تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کا شہری کلام سے واپسی پر M-1 برہان سروس ایریا رکا ۔ جہاں اپنا موبائل فون بھول کر سفر جاری رکھا ۔
یاد آنے پر اس نے پریشانی کے عالم میں اس نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرکے مدد طلب کی،معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے موقع سے قریب ترین موٹروے پولیس کے افسران کو آگاہ کیا گیا ۔
جنہوں نے شہری سے رابطے میں رہتے ہوئے فلفور بتائی گئی جگہ پر پہنچ کر موبائل فون تلاش کر کے قبضے میں لے لیا۔ بعد ازاں موبائل فون مالک تک پہنچا دیا گیا ۔ اس برق رفتار کاروائی کو سراہتے ہوئے شہری نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔





