
جدہ(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سعودی عرب میں مسلم لیگ ق کے چیرمین چوہدری اظہر حسین وڑائچ کو اپنا معاون برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کر دیا۔
سعودی عرب میں ہر مکتبہ فکر کے پاکستانیوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اظہر وڑائچ اس اہم عہدے پر بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں معاونت کرتے ہوئے اہم اقدام کرینگے۔
اظہر وڑائچ جدہ میں ایک کاروباری شخصیت ہیں اور کمیونٹی کی معروف شخصیت ہیں۔ پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیرمین امیر محمد خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کیک بھی کاٹا گیا





