پاکستان

جنرل (ر)فیض حمیدسیاست میں حصہ لیں گے یا نہیں ؟ خود ہی سب کچھ بتا دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کہا ہے کہ وہ کبھی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔

 

جنرل (ر) فیض حمید نے کہا کہ سیاست میں ان کی شمولیت کے حوالے سے باتیں بالکل غلط ہیں، دو سال کی پابندی کے بعد میں سیاست کا حصہ بنوں گا نہ ہی اس کے بعد بھی کبھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں فیض حمید نے اپنے آبائی گاؤں چکوال میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی تھی۔

 

اجتماع میں ایک نامعلوم شخص نےعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیل کی فوج کیلئے اور اپنے علاقے کیلئے خدمات پر ان کی تعریف بھی کی۔ویڈیو میں ہی دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شخص نے ریٹائرڈ جرنیل کو سیاست میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker