پاکستان

سینیٹراعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

اسلام آباد(آئی پی ایس)متنازع ٹوئٹ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی جانب سے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر آج بھی محفوظ فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

نئے تعینات ہونے والے جج اعظم خان نے تاحال بطور اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا چارج نہیں سنبھالا، اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور معاون وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر روانہ ہو گئے۔

اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تبدیل ہونے والے جج راجہ آصف نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم وزارت قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی درخواست پر اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کر دیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker