پاکستان

قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،شہباز گل ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

کوئٹہ(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل پر اداروں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کیخلاف گزشتہ روز قلعہ عبداللہ تھانے میں درخواست دی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شہباز گل پر اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کیخلاف بھی سندھ اور بلوچستان میں مقدمات درج ہیں۔ دو روز قبل کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کچلاک جیل منتقل کر دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker