پاکستان

عمران خان کا اصل مقصد کیا ہے ؟شیخ رشید نے بات واضح کردی

راولپنڈی(آئی پی ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اسمبلی توڑناکوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران خان سے آدھہ گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی ،عمران خان کواندازہ ہے کہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتاالیکشن ناگزیر ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کے ضامن ہیں، الیکشن2مہینے پہلے ہوں بعدمیں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ہے،ان کاکہناتھا کہ اسمبلی توڑناکوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker