
اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور صدر عارف علوی کی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری موصول ہونے کے بعد صدر عارف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر مشاورت کریں گے۔
ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عارف علوی پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز پر عمران خان سے مشاورت کریں گے ۔





